شہادت سے قبل کیپٹن اسفند یار کی اپنے افسران سے کی گئی گفتگو منظر عام پر آگئی

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 22:47

شہادت سے قبل کیپٹن اسفند یار کی اپنے افسران سے کی گئی گفتگو منظر عام ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) شہادت سے قبل کیپٹن اسفند یار کی اپنے افسران سے کی گئی گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع پاک فضائیہ کی ائیر بیس پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوجانے والے کیپٹن اسفند یار کی شہادت سے قبل اپنے افسران سے کی گئی گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران اپنے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار بخاری نے کہا کہ دشمن نے حملہ کردیا ہے اور اب دشمن رہائشی علاقے کی طرف جانا چاہتا ہے تاہم وہ ان کے سامنے دیوار بنا دیں گے اور انہیں بطخ بنا کر مارِیں گے۔ وہ دہشت گردوں کو مزید پیش قد می کرنے نہیں دیں گے۔ دہشت گرد ان کی لاش پر سے گزر کر ہی کالونی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ شہید اسفند نے افسران سے کی گئی گفتگو پر عمل کر کے دکھایا اور دہشت گردوں کو ائیر بیس میں 50 میٹر کے اندر ہی روکتے ہوئے سینکڑوں معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں سمیت دیگر کی زندگیوں کو بچا لیا گیا۔