قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گیارہویں جماعت کے امتحانات میں نبیل حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 21 ستمبر 2015 23:12

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرا ہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانا ت میں گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ کالج دینور گلگت کے طالبعلم نبیل حسین ولد شفی محمد رولنمبر 748350نے 550میں سے 462نمبر حاصل کرکے پری میڈیکل گروپ میں پورے گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری پوزیشن بھی اسی سکول کے طالبعلم شہادت حسین ولد عشور جان نے حاصل کی ۔ انہوں نے 420نمبر حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن کا اعزاز ایف جی ڈگری کالج برائے خواتین کی طالبہ عاصمہ دختر مقصود عالم نے 417نمبر کے ساتھ حاصل کیا۔ کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے پوزیشن لینے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔