پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کافی کم ہیں،حکومت کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی، ملک کی سمت کا تعین کر دیاگیا، اوگراجلد ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کرے گا، ایل این جی کی نئی قیمتیں موجودہ قیمتوں سے کم ہوں گی، ایم ڈی ایس این جی پی ایل کو نااہلی کی وجہ سے برطرف کیا گیا
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کانجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 22 ستمبر 2015 22:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی،(ن)لیگ کی حکومت نے ملک کی سمت کا تعین کر دیاہے، اوگراجلد ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کرے گا، ایل این جی کی نئی قیمتیں موجودہ قیمتوں سے کم ہوں گی، ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کو نااہلی کی وجہ سے ہٹایا گیا،سوئی ناردرن کی ذمہ داری دو صوبوں کو گیس کی فراہمی ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت فرنس آئل نہیں لا رہی،سوئی ناردرن کی ذمہ داری دو صوبوں کو گیس کی فراہمی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن کے ایم ڈی کو واضح طور پر کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی دیکھائیں، کارکردگی نہ دیکھانے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ماضی میں ایل این جی لانے کیلئے تین حکومتوں نے دس تک کوششیں کیں لیکن وہ اس میں ناکام ہوئے، لیکن موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوششیں بروئے کار لائیں اور ایل این جی ٹرمینل ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، ماضی میں بھی ٹرمینل کو مکمل کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیف الرحمان کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں،موجودہ حکومت میں قواعد و ضوابط کی کوئی غلطی نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی بھی کرپشن کو برداشت کیا جائے گا،(ن)لیگ کی حکومت نے ملک کی سمت کا تعین کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے استعمال ہوئی،اب تک 25ارب روپے کی ایل این جی ملک میں لائی جا چکی ہے، موجودہ حکومت کا فرنس آئل ملک میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوگرابہت جلد ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کرے گا، ایل این جی کی نئی قیمتیں موجودہ قیمتوں سے کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا پچھلے کچھ عرصے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں میں الجھا ہوا تھا جبکہ ڈیڑھ سال سے اس کا کورم بھی مکمل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہیں، بھارت میں پٹرول 100روپے فی لیٹر ہے۔مزید اہم خبریں
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.