پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں پری پول رگنگ کے منصوبے بنا رہی ہے ہم کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے ر ہنما ؤں شکیل نیازی ،رائے حسن نواز خان اور دیگر کا مشترکہ بیان
بدھ 23 ستمبر 2015 21:00
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں پری پول رگنگ کے منصوبے بنا رہی ہے ہم کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ الیکشن شیڈول کے بعد پولنگ اسٹیشن میں ردو بدل کرنا سراسر غیر قانونی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ضلعی آرگنائزر شکیل خان نیازی ‘ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان‘ سابق ایم پی ایزرانا آفتاب احمد خان‘ حاجی ملک جلال دین ڈھکو ‘حاجی شیخ محمد چوہان‘ سابق نائب ضلعی ناظم ملک یار ڈھکو اور دیگررہنماؤں مہر نذر حسین فتیانہ‘ ارشاد احمد کاٹھیا‘ میاں نویدا سلم‘ سید رضوان مظفر شاہ ‘ڈاکٹر بشارت ‘چوہدری قاسم علی ودیگرنے ایک اجلاس میں کیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے کہنے پر الیکشن سٹاف کی تعیناتی کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ساہیوال کا سٹاف چیچہ وطنی میں اور چیچہ وطنی کا الیکشن سٹاف ساہیوال میں تعینات کیاجائے۔ وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلیٰ کی طرف سے زرعی پیکیج کا اعلان پری پولنگ رگنگ کے ذمرے میں آتا ہے جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہر صورت میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ حکومت کوکسی صورت دھاندلی نہیں کرینگے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہو ئے حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں انہیں شکست نظر آرہی ہے۔ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری نوٹس لے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.