شہزادہ نائف کو منیٰ حادثے کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں: سعودی مفتی اعظم

منیٰ جیسے حادثات کو روکنا انسانی اختیار میں نہیں اسے سیا سی رنگ نہ دیا جا ئے ، بیا ن

اتوار 27 ستمبر 2015 12:58

شہزادہ نائف کو منیٰ حادثے کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں: سعودی مفتی ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ حج کے دوران حادثات کو روکنا انسانی اختیار سے باہر ہے۔ اس لئے وزیرِ داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سعودی نائب وزیر اعظم، وزیرِ داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نائف نے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مفتی اعظم نے کہا کہ جو چیزیں انسانی کنٹرول میں نہیں ہیں ان کے لئے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ دوسری جانب ایرانی حکام سعودی انتظامیہ پر نااہلی کا الزام لگا رہے ہیں اور سعودی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرے۔اب تک سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق بھگدڑ کے باعث مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد ایرانی شہریوں کی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان کے 131 شہری اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں۔