ملتان میں قربانی کا بے حساب گوشت کھانے پرعید کے 2 روز میں بد ہضمی کا شکار 400 سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے

اتوار 27 ستمبر 2015 16:21

ملتان میں قربانی کا بے حساب گوشت کھانے پرعید کے 2 روز میں بد ہضمی کا ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) ملتان کے رہائشیوں نے عید قربان کا گوشت کھانے میں حدیں عبور کر دیں اور خوب پیٹ بھر کر گوشت کھایا لیکن کھانے میں بے احتیاطی برتنے والے شہری بد ہضمی کا شکار ہو گئے اور طبیعت خراب ہونے پر نشتر اسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی بڑی تعداد عید کے دونوں روز ہسپتال آئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کا گوشت ضرور کھائیں لیکن اتنا زیادہ نہ کھالیں کہ بیمار ہو جائیں۔ قربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط ضرور برتیں۔

متعلقہ عنوان :