عیدالاضحی کے موقع پر زیادہ گوشت کھانے کے بعد پیٹ کی خرابی سے بچنے کاآسان طریقہ

اتوار 27 ستمبر 2015 17:20

عیدالاضحی کے موقع پر زیادہ گوشت کھانے کے بعد پیٹ کی خرابی سے بچنے کاآسان ..

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء)عیدالاضحی کے موقع پر زیادہ گوشت کھانے کے بعد پیٹ کی خرابی سے بچنے کیلئے طبی ماہرین نے عوام کو ایک سہل نسخہ تجویز کیاہے‘ کیونکہ عیدقربان پر کھانے کے شوقین افراد مختلف قسم کے ڈیش بناتے ہیں‘ جس میں تکہ گوشت‘ کڑھائی گوشت‘چاؤل گوشت‘ باربی کیو‘بریانی اور قورمہ وغیرہ شامل ہیں‘ لیکن اس دوران پیٹ کھانے کا یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا اسی لیے اکثر لوگ گیس، بدہضمی، سینے کی جلن، کھٹے ڈکار، قبض، تیزابیت، پیٹ کا بڑھنا اور پیٹ درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں‘ان افراد کیلئے طبی ماہرین نے ایک سہل اور آسان نسخہ تجویز کیاہے جس کے مطابق خشک ادرک، ریوند چینی اور میٹھا سوڈا ہم وزن لے کر اسے باریک پیس لیں اور آدھا چمچہ ہر کھانے کے بعد پانی کے ساتھ کھالیں۔

(جاری ہے)

اس نسخے کو استعمال کرنے سے پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے ۔