آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 27 ستمبر 2015 23:50

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،سرگودھا، بہاولپور، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (گولڑہ 46 ،سیدپور40 ،بوکرہ26 ،زیروپوائنٹ23 ) ملی میٹرجبکہ پاراچنار32 ,نورپورتھل16 ،راولپنڈی14 ، کالام 09 ،بھکر، دیر07 ،کاکول06 ، مری05 ،کوہاٹ اور مظفرآبادمیں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہیدبینظیرآباد 41،سبی اور پڈعیدن میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :