بھارت جو بھی کہے ، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق چیف نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت تسلیم کر لی۔

مشرف کا چار نکاتی فارمولا ہی کشمیر کا حل ہے، امر جیت سنگھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 16:49

بھارت جو بھی کہے ، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق چیف نے مسئلہ کشمیر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015 ء) : بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے نجی ٹی وی کو سئے گئے ایک خصوصی انٹر ویو میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کا اعتراف کر لیا ہے، مسئلہ کشمیر کو حقیقتاً ایک مسئلہ گردانتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کا چار نکاتی فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو لے کر بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے امرجیت سنگھ دولت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر پاک مذاکرات نا مکمل ہیں اورجب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا پاک بھارت مذاکرات بے سود ہیں۔را کے سابق چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مشرف کے 4 نکاتی فارمولے پر 90فیصد کشمیری خوش تھے،نریندرمودی کو مذاکرات کی میز پر آ کر تمام اختلافات دور کرنے پڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ مسئلے کو وہاں لے کر آئیں جہاں واجپائی لے کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

امیر جیت سنگھ دولت نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے،کشمیر کے معاملے پر ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کا ایجنڈا مسئلہ کشمیر سے ہٹ کر ہے جبکہ نریندرمودی کے خلاف بھارت میں مسلمانوں میں نفرت پائی جاتی ہے۔راکے سابق چیف نے کہا کہ کشمیریوں سے بھارتی حکومت نے ناروا سلوک رواں رکھا ہے،یہی وجہ ہے کشمیر اب بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔