تحریک انصاف 4اکتوبر کا جلسہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر کرنے کیلئے ڈٹ گئی، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار،ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کوپریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دی تو دھرنا دیں گے،،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 28 ستمبر 2015 23:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف چار اکتوبر کا جلسہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر کرنے کیلئے ڈٹ گئی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ریڈزون میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
(جاری ہے)
پیر کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنا چاہتی ہے تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ جلسہ ایکسپریس وے پر کر لیا جائے جو کہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ(کل) دوبارہ انتظامیہ سے ملاقات کر کے مذاکرات کریں گے اور پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے کی اجازت طلب کریں گے اور اگر انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو دھرنا دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چار اکتوبر کے جلسے کیلئے ڈی جے بٹ سمیت سانڈ سسٹم فراہم کرنے والے دیگر لوگوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ(کل) کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.