ادا کار پال واکر کی صاحبزادی نے کار حادثے میں اپنے والد کی ہلاکت کا مقدمہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی پورش کیخلاف درج کرادیا
منگل 29 ستمبر 2015 16:24
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء)فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس کے ادا کار پال واکر کی صاحبزادی نے ایک کار حادثے میں اپنے والد کی ہلاکت کا مقدمہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی پورش کے خلاف درج کرادیا میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر 2013 میں پال واکر حادثے کے وقت پورش گاڑی میں سوار تھے اور ان کے دوست گاڑی کو چلا رہے تھے جب اچانک ان کی گاڑی ایک پول سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی میں شعلے بھڑک اٹھے اور وہ دھماکے سے تباہ ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق واکر کی بیٹی میڈو کی جانب سے اب اپنے والد کی موت کا مقدمہ دائر کیا گیا جس میں کمپنی پر حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کا الزام لگایا گیا ہے۔پورش نے اب تک اِس دعویٰ پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔ کار حادثے کی چار مہینوں تک کی جانے والی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ پورش کریرا جی ٹی جس کو واکر کے دوست راجر روڈس چلارہے تھے، کی 45 میل فی گھنٹہ کی رفتار والے علاقے میں رفتار 94 میل فی گھنٹہ تھی۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
-
سلمان خان نے مجھے فلم ’’جڑواں‘‘ سے کک آوٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعوی
-
بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
-
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
-
پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
-
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
-
ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی
-
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
-
بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.