زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا
بدھ 30 ستمبر 2015 12:17
ہرارے ۔30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان نے دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔
(جاری ہے)
پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 13 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو نہ صرف 15 رنز سے شکست دی بلکہ دو میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اکتوبرکو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہندوستانی مداح کرسٹیانو رونالڈو کے آٹو گراف کیلئے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچے
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.