راولپنڈی ،ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار

بدھ 30 ستمبر 2015 13:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہوتی دکھائی دیتی ہیں کیونکہ اس سال اس موذی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 636 سے زائد ہو گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی محکمہ صحت کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہر 18 میں سے 15 افراد میں ڈینگی کا مثبت ٹیسٹ سامنے آیا ہے اور اب اس سے شہر میں ایک موت واقع ہونے کی خبر آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس بخار کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اب اس کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سال راولپنڈی نے سب سے زیادہ ڈینگی کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ راول ٹاؤن میں بیماری پھوٹی ہے جہاں سے 370 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں یہ علاقہ اس وائرس کے لئے پرورش گاہ بن چکی ہے عیدالاضحیٰ کے بعد ڈینگی کیسز میں اضافہ سامنے آ سکتا ہے اور انہوں نے سخت نگرانی پر زور دیا ہے ۔