اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہرپہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا، تقریب میں صدر محمود عباس اورمسلم ممالک کے سربراہان کی شرکت، فلسطینی صدرکو مبارکباد

بدھ 30 ستمبر 2015 23:14

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہرپہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا، ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر باقاعدہ طور پرفلسطین کا پرچم لہرا دیا گیا،پرچم کشائی کی تقریب میں مسلم ممالک کے سربراہان نے شرکت کی اور فلسطینی وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر پہلی بار فلسطین کا پرچم لہرا دیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک مسلم ممالک کے سربراہان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے شرکت کی اور فلسطینی صدر کو مبارکباددی۔

متعلقہ عنوان :