لاہور ہائیکورٹ میں جدید اورفول پروف سکیورٹی سسٹم وزارت داخلہ اور پولیس حکام کے تعاون سے نصب

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں جدید اورفول پروف سکیورٹی سسٹم وزارت داخلہ اور پولیس حکام کے تعاون سے نصب کردیا گیا ہے جو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سکیورٹی جج جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر نگرانی کام کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکوکی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدمات کئے گئے ہیں ،جن میں عدالت عالیہ کی دیواروں ، داخلی راستوں ، نئی چیک پوسٹوں کے قیام اور عدالت عالیہ میں حساس جگہوں میں پارکنگ کی ممانعت شامل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو جدید سکیورٹی آلات فراہم کردئیے گئے ہیں ،جدید سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم نصب کردیا گیا ہے اس کے علاوہ واک تھرو گیٹس ،سرچ لائٹس اور انٹرنل سٹریٹ لائٹس بھی نصب کردی گئی ہیں۔نئے سرچ روم تعمیر کرلئے گئے ہیں۔جبکہ سکیورتی کیلئے ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ کے اہلکار اور پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔جن کے ڈیوٹی روسٹر عدالت عالیہ میں تعینات ایس پی اور ڈی ایس پی نگرانی کرینگے۔