شارجہ : الخان ٹاور آتشزدگی، اپارٹمنٹ مکین اہم اور ضروری دستاویزات سمیت اپنا سب کچھ کھو بیٹھے
اماراتی ریڈ کریسنٹ کے صدر نے اہم احکامات جاری کردئے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:35
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : الخان ٹاورز میں آتشزدگی کے واقعہ میں کافی نقصان ہوا جس کے نتیجے میں پارٹمنٹس میں مقیم افراد کے کاغذی دستاویزات اور ان کی ضروری اشیا بھی آگ کی نذر ہو گئیں. اپارٹمنٹس میں مقیم افراد کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس حادثے میں اپنے پاسپورٹس اور ضروری دستاویزات سمیت سب کچھ کھو دیا ہے.
(جاری ہے)
دوسری جانب اماراتی ریڈ کریسنٹ کے صدر شیخ حمدان بن زاید نے احکامات جاری کیے ہیں کہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے عارضی طور پر رہنے کی جگہ مہیا کی جائے، اور تمام متاثرہ خاندان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے متاثر اپارٹمنٹس کی بحالی کا کام مکمل ہو جانے تک یہیں مقیم رہیں گے.
شیخ حمدان کے احکامات کے مطابق ریڈ کریسنٹ نے متاثرہ افراد کو ضروریات کی تمام اشیا میہا کرنے کا کام شروع کر دیا ہے. آتشزدگی کے باعث رہائشی پلازہ کے قریباً 40 اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد خاندان متاثر ہوئے. رہائشیوں کے زیر استعمال 10 سے زائد گاڑیاں بھی بری طرح جھلس چکی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کو ہر ضروری سہولت فراہم کرنے اور اپارٹمنٹس کی دوباہ بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.