ایمانداری کا کوئی مول نہیں، بھارت میں ریلوے انجینئیر کو ایمانداری کی قیمت اپنی جان سے چُکانی پڑی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:03
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : آج کل کے دور میں ایمانداری کا کوئی مول نہیں، ایماندار انسان اپنے ایمان کی خاطر سول تک پر لٹکنے کو تیار ہو جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں رونما ہوا. تفصیلات کے مطابق بھارت کے مغربی بنگال کے علاقہ کھرگپور میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا. جب ایک ریلوے انجینئیر کو اپنے ریلوے کوارٹر میں مردہ حالت میں پایا گیا.
31 سالہ سوربھ کمار بھارتی ریلوے میں ایک ڈپٹی چیف میٹیریل ک حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہا تھا. سوربھ کے پاس ریلوے سے متعلق میٹل کے ٹینڈر پاس کرنے کا مسترد کرنے کا پورا اختیار تھا .(جاری ہے)
حال ہی میں ایک ٹینڈر اپنے آرڈر کی کلئیرنس کے لیے سوربھ کے پاس آیا اور سوربھ کو اس پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جسے سوربھ نے مسترد کر دیا. جس ے کچھ دن بعد ہی سوربھ کو اس کے ریلوے کوارٹر میں مردہ حالت میں پایا گیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سوربھ سانپ کے کاٹنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ سوربھ کے چہرے کو دیکھ کر صاف محسوس ہو رہا تھا کہ سوربھ کے چہرے کو کسی بھاری چیز سے مسخ کرنے کی کوشش کی گئی تھی. جبکہ سوربھ کی ٹانگیں بھی نیلی پڑ چکی تھیں. سوربھ کے قریبی ذرائع اور اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ سوربھ نہایت ایماندار آدمی تھا اور بلا شبہ اس نے اپنی ایمانداری کی قیمت اپنی جان سے چُکائی ہے.مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.