پاکستان میں کپاس کی پیدوار11فیصد کم رہنے کاامکان

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 15:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) رواں سال پاکستان میں کپاس کی پیدوارگیارہ فیصد کم رہنے کا امکان ہے، انٹرنیشنل کاٹن ایڈوئزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ قابل کا شت اراضی میں کمی کے باعث چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی کپاس کی پیداوار کم رہے گی،انٹرنیشنل ایڈوائز ری کمیٹی کے مطابق رواں سال عالمی سطح پرکپاس کے قابل کاشت رقبے میں سات فیصد کمی آ سکتی ہے جس کے باعث کپاس کی عالمی پیدوار بھی نو فیصد کم رہنے کا امکان ہے، چین میں کپاس کا پیدواری حجم سولہ فیصد کمی سے چون لاکھ ٹن جبکہ بھارت میں دو فیصد کمی سے چونسٹھ لاکھ ٹن متوقع ہے،، کمیٹی کے مطابق سال دوہزار پندرہ سولہ کے لیے پاکستان میں کپاس کی پیدوارگیارہ فیصد کمی سے اکیس لاکھ ٹن رہے گی، زرعی ماہرین کا کہنا ہے فصلوں کی کاشت میں موسمی تغیرات اور قابل کاشت اراضی میں کمی سمیت بلند پیدواری لاگت بھی اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :