مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں کی ہربنس پورہ سے گڑھی شاہو تک انتخابی ر یلی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں نے ہفتہ کی صبح ہربنس پورہ سے گڑھی شاہو تک انتخابی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت حلقہ این اے 122 سے (ن) لیگی امیدوار سردار ایاز صادق کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ (ن) لیگی ریلی میں این اے 122 میں شامل یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کی نشستوں پر (ن) لیگی امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :