الطاف حسین کی لندن پولیس اسٹیشن میں پیشی کے موقع پر منی لانڈرنگ کی بجائے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے تفتیش کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 5 اکتوبر 2015 23:32

الطاف حسین کی لندن پولیس اسٹیشن میں پیشی کے موقع پر منی لانڈرنگ کی بجائے ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 اکتوبر 2015 ء) الطاف حسین کی لندن پولیس اسٹیشن میں پیشی کے موقع پر منی لانڈرنگ کی بجائے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے تفتیش کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں آج لندن کے پولیس اسٹیشن میں حاضری کے بعد 16 فروری 2016 تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پیشی کے دوران الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کیس کی بجائے عمرا ن فاروق کے قتل کیس کے حوالات سے زیادہ سوالات کیے گئے۔ الطاف حسین 3 گھنٹے تک پولیس اسٹیشن رہے اور اس دوران عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے پاکستان جاکر تحقیقات کرنے والے 3 افسران بھی موجود تھے جنہوں نے الطاف حسین سے سوالات کیے۔