ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہنگامی طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
منگل 6 اکتوبر 2015 13:22
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت اسلام آباد کے تمام اسٹیک ہولڈرز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے، ممبر ایڈمن عامر علی احمد، اسلام آباد کے تمام بڑے ہسپتالوں اور سی ڈی اے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے، اسلام آباد ایڈمنسٹریشن کے افسران اور لوکل گورنمنٹ کے اسٹاف، اسسٹنٹ کمشنر، مجسٹریٹ، ہیلتھ سپروائزر، سیکریٹری یونین کونسلز، سینیٹری انسپکٹرز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی ایچ او اسلام آباد اور انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی نے ڈینگی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈینگی کے حوالے سے ہنگامی طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں ڈینگی فیور کے کیسز پر قابو پانے پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد کے چار دیہی علاقوں بھارہ کہو، روات، ترلائی اور سوہان کے لئے رسپانس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تمام علاقوں میں ہائی رسک ایریا میں کیمیکل ہوگا اور مچھر مار اسپرے کیا جائے گا تاکہ اس علاقے سے ڈینگی کا سدباب کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اس مہم کی ذاتی طور پر نگرانی اور مانیٹرنگ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے یونین کونسلز کے سیکریٹریز کو بھی ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے کچرے کے ڈرموں کو تلف کرنے کی مہم شروع کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے سینیٹری انسپکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز، سپروائزرز کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے ہر مثبت کیس پر 24 گھنٹے کے اندر ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے سینیٹری انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کے گھروں کے ارد گرد فیومیگیشن کا بندوبست کریں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر لاروے کو تلف کرنے کی مہم شروع کریں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.