اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس،
اجلاس میں کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 13:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے میں درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج پر عملدر آمد روکنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا.
(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسان پیکج کے تحت دئے جانے والے فنڈ سے کسانوں کی تربیت، فصلوں کو بہتر بنانے اور پیداوار میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا.
ان کا کہنا تھا کہ کسان پیکج کسانوں کا حق ہے اور اس کا اعلان کسی بھی سیاسی مقصد اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر کیا گیا ہے. واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج پر عملدر آمد روکنے کا حکم دے رکھا ہے ، الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ وزیر اعظم کا کسان پیکج ضمنی اور بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.