یوکرائنی پارلیمنٹ نے ملکی فوج میں غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے انوکھے قانون کی منظوری دیدی
منگل 6 اکتوبر 2015 22:12
کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) بحران زدہ مشرقی یورپی ملک یوکرائن کی پارلیمان نے کسی بھی ملک میں بالعموم نظر نہ آنے والے ایک انوکھے فیصلے کے تحت ایسے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملکی مسلح افواج میں غیر ملکیوں کو بھی بھرتی کیا جا سکے گا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق کیف میں یوکرائنی پارلیمان نے منگل کے روز ایک ایسے مسودہ قانون پر اپنی آخری بحث مکمل کرتے ہوئے رائے شماری کے ذریعے اس کی اکثریتی ووٹ سے منظوری بھی دے دی، جس کے تحت ایسے اقدامات قانونا ممکن ہو جائیں گے کہ یوکرائنی مسلح افواج میں غیر ملکی شہری بھی خدمات انجام دے سکیں۔
پارلیمانی منظوری کے بعد یوکرائنی آرمڈ فورسز میں غیر ملکیوں کی بھرتی کا بل ابھی قانون نہیں بنا اور اس کے لیے ملکی صدر پوروشینکو کے دستخط بھی لازمی ہیں، جن کے بعد یہ مسودہ باقاعدہ قانون بن جائے گا۔یہ واضح نہیں کہ یوکرائنی فوج میں غیر ملکیوں کی آئندہ بھرتی کن شعبوں میں ممکن ہو سکے گی یا ان غیر ملکیوں کا تعلق کون کون سے ملکوں سے ہو سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.