دہشتگردی کیخلاف جنوبی ایشیائی ممالک کا تعاون دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پر تشویش ہے :امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:08

دہشتگردی کیخلاف جنوبی ایشیائی ممالک کا تعاون دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر2015ء) امریکا کا کہنا ہے جنوبی ایشیا کے تمام ملکوں کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پر تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مار ک ٹونر کا کہنا تھا جنوبی ایشیا میں استحکام کے لئے نہ صرف امریکا اور بھارت بلکہ خطے کے تمام ملکوں میں تعاون دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمیں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہوشیار اور تیار رہنا ہو گا ۔ مستقبل کے حملوں کو روکنے کے لئے مضبوط قریبی تعاون ، معلومات اور انٹیلی جنس کے تبادلے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہت اہم ہیں ۔