چیئرمین انٹربورڈ اور کنٹرولر میں ٹھن گئی ،میرے ہاتھ صاف ہیں ، دھمکیوں میں آنیوالا نہیں ،عمران چشتی

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)چیئرمین انٹربورڈ اور کنٹرولر میں ٹھن گئی ہے ۔کنٹرولر نے چیئرمین انٹربورڈ کیخلاف ثبوت پیش کردیئے ہیں ۔کنٹرولر امتحانات عمران چشتی کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ صاف ہیں ۔دھمکیوں میں آنیوالا نہیں ہوں ۔

(جاری ہے)

مجبو ہو کر حقائق عوام کے سامنے لارہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین انٹربورڈ نے نتائج کی تبدیلی کیلئے دباؤ ڈالا تھا اور مجھے 30سے 40رول نمبرز نتائج کی تبدیلی کیلئے دیئے تھے ۔چیئرمین انٹربورڈ نے منظوری کے بغیر مارکیس شیٹ بھی جاری کیں ۔چیئرمین کئی بار مجھے ہٹانے کی بھی دھمکیاں دی ہیں ۔