ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے والی حکومت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
لاہور کا ضمنی الیکشن معرکہ حق و باطل ہے،11اکتوبر ناکام اور بدنام حکمرانوں کی سیاسی موت کا دن ثابت ہو گا‘صاحبزادہ حامدر ضا
بدھ 7 اکتوبر 2015 19:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عاشقان رسول ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے والی حکومت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے،لاہور کا ضمنی الیکشن معرکہ حق و باطل ہے،11اکتوبر ناکام اور بدنام حکمرانوں کی سیاسی موت کا دن ثابت ہو گا، مسلم لیگ (ن) لاہور کا ضمنی الیکشن ڈنڈے کے زور پر جیتنا چاہتی ہے،لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملے قابل مذمت ہیں،حکومت شکست کے خوف سے تصاد م کی فضا ء پیدا کررہی ہے،پولیس افسروں کے ذریعے ووٹروں پر دباؤ ڈالا جار ہا ہے،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پامالیوں پر کیوں خاموش ہے،مسلم لیگ ن کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف دینی مدارس اور مساجد کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اہلسنّت دشمنوں کا ساتھ دیا ہے۔اہلسنّت مسلم لیگ کے مظالم بھول نہیں سکتے۔ووٹ کی پر چی نا اہل حکمرانوں کیلئے برچھی ثابت ہو گی ۔
مسلم لیگ ن کالعد م تنظیموں کی سرپرستی کر تی ہے۔الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں شفافیت یقینی بنائے۔11اکتوبر کو سیاست بذریعہ دولت اور دو لت بذریعہ سیاست کے علمبر داروں کو شکست ہو گی ۔ مسلم لیگ ن سیاسی مشینری کے تعاون اور دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔ علماء و مشائخ اہلسنّت تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔تبدیلی کے خواہشمند ووٹرز تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مطالبہ کیا کہ حلقہ این اے 122میں خونریزی سے بچنے کیلئے رینجرز تعینات کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.