ملک میں سالانہ تقریباً 25ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جس میں سے 19ملین ٹن پنجاب پیدا کرتا ہے، ڈاکٹر عابد محمود
گندم پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے لیکن ہماری اوسط پیداوار تقریباً 28من فی ایکڑ ہے جو چین، یوکرین ، انڈیا ، کینیڈا اور امریکہ کے مقابلے میں کم ہے، اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی کافی گنجائش موجود ہے ، ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب
بدھ 7 اکتوبر 2015 20:02
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان میں تقریباً سالانہ 25ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جس میں سے تقریباً 19ملین ٹن پنجاب پیدا کرتا ہے جو کہ پا کستان میں گندم کی کل پیداوار کا تقریباً 75فیصد ہے ۔ گندم پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے لیکن ہماری اوسط پیداوار تقریباً 28من فی ایکڑ ہے جو کہ چین، یوکرین ، انڈیا ، کینیڈا اور امریکہ کے مقابلے میں کم ہے اور اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی کافی گنجائش موجود ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب ڈاکٹر عابد محمود نے تحقیقاتی ادارہ گندم کے سالانہ ریسرچ پروگرام 2015-16کی پلاننگ کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام میں سال رواں کے دوران تحقیقاتی ادارہ گندم کی طرف سے گندم کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں خصوصاً بیماریوں ، خشک سالی ، درجہ حرارت ، سیم وتھور کے گندم کی پیداوار پر اثرات ،کنزرویشن ایگریکلچر اور گندم کی کوالٹی وغذائیت میں بہتری کے لیے کئے جانے والے تجربات کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.