مقبولیت کی دعویدار (ن) لیگ کو 9اکتوبر کے جلسے کیلئے کارکن نہیں مل رہے ‘ ترجمان پی ٹی آئی پنجاب
ڈی سی اوز کی مدد سے ملحقہ اضلاع سے سرکاری ملازمین کو گاڑیاں بھر کر لانے کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں (ن) لیگ ضمنی انتخاب میں واضح شکست کو دیکھتے ہوئے ” خونی لیگ “بن چکی ہے‘جمشید اقبال چیمہ کا تقریب سے خطاب
بدھ 7 اکتوبر 2015 20:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ضمنی انتخاب میں اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے ” خونی لیگ “بن چکی ہے ،دوسروں کو اخلاق کا درس دینے والے خواجہ سعد رفیق نے تمام حدیں پار کر دی ہیں لیکن عوام 11اکتوبر کو لیگی امیدوار کو مسترد کر کے اس زبان درازی کا بدلہ لیں گے ، میڈیا ضمنی انتخاب میں مکمل غیر جانبدار ہے لیکن حکومتی وزراء بیان بازی کر کے میڈیا کو بھی دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔
گڑھی شاہو میں این اے 122کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 9اکتوبر کو سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن مقبولیت کے دعوے کرنے والوں کو کارکن نہیں مل رہے ۔(جاری ہے)
ڈی سی اوز کی مدد سے لاہور سے ملحقہ اضلاع سے سرکاری ملازمین کو گاڑیوں میں بھر کر جلسہ گاہ لانے کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء اپنی ذاتی حیثیت میں مہم چلا رہے ہیں بتایا جائے خواجہ رفیق کا ریلوے ملازمین کو دوران ڈیوٹی جلسے کے لئے طلب کرنا اور انہیں ڈرا دھمکا کر اور لالچ دے کر ووٹ کی ترغیب دینا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی مخالفین کو خوفزدہ کرنے کے لئے تشدد کی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی سے وابستہ دو کارکنوں کا قتل ظلم کی انتہا ہے ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 9اکتوبر کو لاہور میں دوبارہ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے جس سے (ن) لیگ کوچار اکتوبر کی طرح ایک بار پھر بخار چڑھ جائے گا`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.