لیسکو کے میٹر ریڈر ز بجلی چوری میں ملوث نکلے
سرویلنس ٹیم نے اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں بجلی چوری میں ملوث میڑ ریڈرز کو معطل کر کے سرکل بھجوا دیا
بدھ 7 اکتوبر 2015 22:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کے میٹر ریڈر ز بجلی چوری میں ملوث نکلے ، سرویلنس ٹیم نے اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں بجلی چوری میں ملوث میڑ ریڈرز کو معطل کر کے سرکل بھجوا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں حکومت کی جانب سے بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سپیشل سرویلنس ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے ذمہ بجلی چوری میں ملوث افراد اور لیسکو اہلکاروں کی مانیٹرنگ کر کے بجلی چوروں کو پکڑنا ہے۔
اس ضمن میں سرویلنس ٹیم نے اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں یونین جنرل سیکرٹری اسرار احمد ودیگر میڑریڈرز کی بجلی چوری پکڑی تھی ۔جس پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث میٹر ریڈرز کو معطل کر کے سرکل بھیج دیا گیا۔(جاری ہے)
معطل ہونے والے اہلکاروں میں کینال روڈ سب ڈویثر ن کے میٹر ریڈر محمد جاوید اور اسرار احمد شامل ہیں جبکہ ملتان روڈ کے حیدر شا ہ ،ٹھوکر نیاز بیگ کے محمد مجاہد کو معطل کیا گیا ۔
اسی طرح اقبال ٹاؤن کے میاں نوید اور اعوان ٹاؤن کے میٹر ریڈر محمد اعظم کوبھی معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی چوری میں ملوث لیسکو ملازمین کو بچانے کیلئے ہائیڈرو یونین کے عہدیدار سرگر م ہو گئے ہیں جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویثرن میں بجلی چوری پکڑنے والی سرویلنس ٹیم کے ممبر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.