کسی بھی چیز کے حوالے سے حلال وحرام کے بارے میں واضح تصویر قرآن وحدیث میں پہلے سے موجود ہے۔ خالدوقاص
سودی نظام معیشت کے ذریعے مسلمانوں کو دین سے دور کیاجارہا ہے۔جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر
بدھ 7 اکتوبر 2015 23:09
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر خالدوقاص چمکنی نے جسٹس سرمدجلال عثمانی کے سودکے حوالے سے ریمارکس تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سودکے بارے قرآن مجید میں آیا ہے کہ سودلینا اور دینا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان ہے اور اسلامی جمہوری پاکستان کے جسٹس سرمد جلال عثمانی کے ریمارکس اور بیان نے 18کڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سودی نظام کا جاری رہنا اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے سودی نظام کے ذریعے محبت رسول کو نکالنا چاہتی ہیں۔ صرف اور صرف اسلامی معاشی نظام کے ذریعے ہی معاشی عدل وانصاف کی فراہمی ممکن ہے۔(جاری ہے)
سودی معیشت سے نجات کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں فوری طور پر اسلام کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر اس عظیم مقصد کیلئے حاصل کیاگیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس بنیادی ، اسلامی اقدامات کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے اختیاط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی چیز کے حوالے سے حلال وحرام کے بارے میں واضح تصویر قرآن وحدیث میں پہلے سے موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سود سے پاک معاشی نظام کاقیام ہمارا ہدف ہے ۔سودی نظام استحصالی نظام ہے اور دین اس کی اجازت نہیں دیتا ۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.