پاکستانی تاریخ کے خوفناک ترین زلزلے کو 10سال بیت گئے،ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد
جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:07
مظفرآباد /بالاکوٹ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) آزادکشمیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو دس برس بیت گئے ،اس قدرتی سانحے کی ایک دہائی مکمل ہونے پر ملک بھر میں تباہی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور اس سے نمٹنے کے لیے تیاری سے متعلق عوامی شعور پھیلانے کے لیے قومی دن منایا گیا ، دس سالہ برسی کی تقریبات کا آغاز مظفرآباد میں دو روز قبل ہی کر دیا گیا تھا، مرنے والوں کی یاد میں بنائی گئی یادگاروں پر چراغاں، واک اور تعزیتی اجلاس کئے گئے ، آٹھ بج کر 52 منٹ پر سائرن بجائے گئے جس کے بعد ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پولیس نے دستوں نے سلامی بھی پیش کی ، وزیرِ اعظم آزادکشمیر ،ڈپٹی کمشنر اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام نے تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرین زلزلہ کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ فرشتہ صفت مددگار امدادی سامان بھرے ہوئے ٹرک لئے اپنے زلزلہ زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے جوق درد جوق زلزلہ متاثرہ علاقوں کے طرف گامزن تھے۔
ایک منظر خاکی پوشوں کے اس قافلے کا بھی جو پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرتے کرتے کشمیر میں اپنی چھتوں اور دیوار تلے دب جانے والوں کو زندہ بچانے کے لئے تگ و دو کرتے نظر آئے۔ زلزلے سے مظفر آباد اور بالا کوٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئے، اس کے علاوہ باغ، راولاکوٹ، وادی نیلم اور جہلم کے سینکڑوں دیہات تباہی اور بربادی کی تصویر بن گئے۔دس سالہ برسی کی تقریبات کا آغاز مظفرآباد میں دو روز قبل ہی کر دیا گیا تھا۔ جس میں مرنے والوں کی یاد میں بنائی گئی یادگاروں پر چراغاں، واک اور تعزیتی اجلاس شامل تھے ۔زلزلے کے وقت کے مطابق آٹھ بج کر 52 منٹ پر سائرن بجائے گئے، جس کے بعد ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی۔ جبکہ پولیس نے دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔ آزادکشمیرکے وزیرِ اعظم کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام نے تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ اگر کشمیر کے عوام زلزلے کے بعد ہمت نہ کرتے تو آج ہم اتنے کامیاب نہ ہوتے۔ ہلاک شدگان کی یاد میں خصوصی واک کا اہتمام کیاگیا ۔دوسری جانب زلزلے کے نتیجے میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی رہائشی عمارت مارگلہ ٹاور بھی زمین بوس ہوگئی تھی۔آج مارگلہ ٹاور کے باہر بھی اس واقعے کے ہلاک شدگان کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.