محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف

بدھ 1 مئی 2024 18:10

محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نائب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دئیے تھے صرف عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موجودہ حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کر تی ہے۔