پشتو فلموں کے معروف اداکار بدر منیر 7ویں برسی 11اکتوبر کو منائی جائے گی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پشتو فلموں کے معروف اداکار بدر منیر 7ویں برسی 11اکتوبر ( اتوار ) کو منائی جائے گی ۔ بدر منیر نے عملی زندگی کا آغاز کراچی کی سڑکوں پر ایک رکشہ ڈرائیور کی حیثیت سے کیا۔ فلموں سے لگا ؤ کے باعث وحید مراد کے آفس میں کام شروع کر دیا ۔ وحید مراد نے 1969 ء میں پشتو زبان کی معروف رومانوی داستان یوسف خان شیربانو بنانے کا فیصلہ کیا تو انہیں ایک پشتو بولنے والے ہیرو کی ضرورت پڑی، ان کی نظرپڑی بدرمنیر پر، وحید مراد جیسے مردم شناس کا اندازہ غلط ثابت نہ ہوا اور بدرمنیر ایک ہی فلم کے بعد سٹار بن گیا۔
بدر منیر کی پہلی پشتو فلم یاسمین خان کے ساتھ تھی جس کے بعد دونوں کی جوڑی کو جو پذیرائی ملی وہ 1970سے 1990تک قائم رہی۔ یوسف خان شیربانو سے شروع ہونے والا فلمی سفر پھر کہیں نہیں رکا، اپنے 42سالہ فلمی دور میں انہوں نے 700 سے زائد اردو، پنجابی، سندھی اور پشتو فلموں میں کام کیا۔(جاری ہے)
بدرمنیر کی سب سے بڑی خاصیت ان کی انکساری اور پرستاروں سے خصوصی محبت تھی۔
ان کی آخری پشتو فلم ”زمانہ پاگل جانانہ“ 2005ء میں نمائش کے لئے پیش ہوئی تھی۔ بدرمنیر کے پانچ میں سے دو بیٹے سید منیر اور عقل منیر کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔پاکستان کے دلیپ کمار کا خطاب پانے والے بدرمنیر 11 اکتوبر 2008 ء کو دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ پشتو فلموں کے بے تاج بادشاہ بدر منیر نے چار دہائیوں تک اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کیا ہے، اپنی لاجواب اداکاری کے ذریعے وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ پریانکا اورنک جونس دوبارہ اپنے لاس اینجلس کے گھر منتقل ہوگئے
-
فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخرہے، بھارتی اداکار
-
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری
-
ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں :اداکار وکی کوشل کا انکشاف
-
اپنے کام سے خوش ہوں، سپر سٹار بننے کے چکر میں نہیں پڑتی:کبریٰ خان
-
اداکارہ راکھی ساونت کے وکیل عادل درانی پربرس پڑے
-
ماہرہ خان کی جانب چیزیں پھینکنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معذرت کرلی
-
شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن ’منت‘ کے باہرکھڑا رہا، راجکمار راؤ
-
لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیارنہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
-
سلمان خان شادی کی پیشکش کرچکے ہیں، شرمین سیگل
-
انو ملک کو اپنے 23 سال پرانے گانے کا ’’انعام‘‘ ملنے لگا
-
پاکستانی فلم ’دی کرونیکلزآف عمرو عیار‘ کینزفلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.