کاشتکارہلدی کے پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں،زرعی ماہرین

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:10

سلانوالی۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)زرعی ماہرین نے ہلدی کے کاشتکاروں کوسفارش کی ہے کہ دسمبرکے آخرتک جب ہلدی کے پتے سوکھنے لگ جائیں برداشت کرلیں۔برداشت سے3.4روزقبل کھیت کوہلکاپانی لگائیں۔اگرزمین زیادہ گیلی ہوگی توکنڈیوں سے مٹی الگ نہیں ہوگی اوراگرزمین ز یادہ سخت ہوگی توبھی برداشت میں دقت ہوگی۔ فصل کی برداشت کسی کی مددسے کریں۔

اگرکاشت کی گئی ہلد ی کابیج رکھنامقصودہوتوفصل کا کچھ حصہ کھیت میں بغیربرداشت کے ہی چھوڑ دیں اور کاشت سے3.4دن پہلے برداشت کرلیں۔

(جاری ہے)

اگربیج خریدکرلگاناہوتوشروع موسم میں جب فصل برداشت کی جاتی ہے اس وقت اچھابیج خریدکرکسی سایہ دارجگہ پررکھیں اوراس پر4سے7سینٹی میٹرمٹی کی تہہ بچھادیں۔برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کو اچھی طرح صاف کرکے پانی میں ایک گھنٹہ تک ابالیں ۔جب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں توپانی سے نکال کر دھوپ میں ڈال دیں۔یہ گنڈیاں10سے8دن میں خشک ہو جائیں گی۔ اگرمطلع ابرآلودہوتو ہلدی نہ ابالیں کیونکہ پھرہلدی جلدخشک نہیں ہوتی اوراس کی اندرونی رنگت خراب ہوجاتی ہے ۔ابر آلودموسم میں ہلدی کوبھون کرخشک کیاجاسکتاہے۔