برادراسلامی ملک ترکی اورپاکستان کے مابین معاشی و تجارتی تعاون بڑھ رہا ہے،ترک کمپنیوں کیساتھ بڑھتا ہوا اشتراک دونوں ممالک کی دوستی کے رشتے کو مضبوط بنا رہا ہے ،ترک سرمایہ کاروں کی اربن ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ،وزیراعلیٰ شہبازشریفسے ترک سرمایہ کاروں کے وفدکی ملاقات، اربن ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچرکے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔ترک سرمایہ کاروں نے اربن ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کے مابین گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
دونوں ممالک تاریخی،تہذیبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت ترکی ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ برادراسلامی ملک ترکی اورپاکستان کے مابین معاشی و تجارتی تعاون بڑھ رہا ہے ۔(جاری ہے)
مشکل حالات میں ترکی کا تعاون قابل ستائش ہے ۔ترک کمپنیوں کیساتھ بڑھتا ہوا اشتراک دونوں ممالک کی دوستی کے رشتے کو مضبوط بنا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کی اربن ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔خواجہ احمد حسان،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنرلاہور ڈویژن اور ڈی سی او لاہورکے علاوہ متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ترک سرمایہ کا روں کے وفد کی قیادت کیمپاک گروپ کے چےئرمین عبدالقادر کررہے تھے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.