پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخواآفات سے آگاہی کے قومی دن 2005 کے متاثرین زلزلہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا یا
جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخواآفات سے آگاہی کے قومی دن 2005 کے متاثرین زلزلہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا یا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پشاور شہر میں پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122، سول ڈیفنس، سکول کے طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے ڈاکٹر عظمت وزیر نے قدرتی آفات سے متعلق آگاہی کے قومی دن کے سلسلے میں تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ2005 کے زلزلہ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں نہ صرف اموات ہوئیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے صوبے کی سطح پر کوئی بڑا ادارہ موجود نہیں تھا جو نہ صرف قدرتی آفات سے ممکنہ نقصانات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کریں بلکہ آفات کے بعد متاثرہ عوام کو بھر پور ریلیف پہنچا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام2009 میں لایا گیااور قیام سے لیکر اب تک صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کو ریلیف اور بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ طلباء کی آگاہی کے سلسلے میں ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس نے آفات اور بم بلاسٹ میں متاثرہ عوام کو ریسکیو اور طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے نمائشی خاکے بھی پیش کیئے اور پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے متاثرین زلزلہ کے ساتھ یکجہتیکے طور پر علامتی واک بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.