محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر کو بھائی چارے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی فضاء کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان
جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:52
رحیم یار خان ۔08 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان ڈاکٹر جاوید احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر کو بھائی چارے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی فضاء کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قیام امن کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارہ اور امن و امان کا قیام ممبران امن کمیٹی کا طرہ امتیاز ہے جسے انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل امن کمیٹی رحیم یار خان، ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرائے گی اور محرم الحرام میں جلوس و مجالس کو طوالت دینے کے رجحان کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اس کے لئے اہل تشیع برادری کی سرکردہ شخصیات ہمیشہ کی طرح اپنا تعاون فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.