پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن کا قیام خوش آئندہے، بھرپور تعاون کریں گے،یورپی یونین
حکومت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے،جسٹس (ر) علی نواز چوہان یورپی یونین کے نامزد سفیر جین فرانکوئس کاٹین کی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) علی نواز چوہان سے گفتگو
جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:30
اسلام آباد ۔08 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) یورپی یونین نے پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں قومی کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) علی نواز چوہان سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران پاکستان میں یورپی یونین کے نامزد سفیر جین فرانکوئس کاٹین نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کی زبردست خواہش تھی کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملات کو دیکھنے کیلئے الگ ادارہ قائم ہو۔
پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس ادارہ کے قیام میں اہم پیشرفت کر کے صحیح سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاٹین نے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کو فعال ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توقع ہے یہ ادارہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
ہم اس ادارے کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہیے ہیں۔ چیئرمین انسانی حقوق کمیشن جسٹس (ر) علی نواز چوہان نے یورپی یونین کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی پر معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے کمیشن قائم کر کے عوام کا بنیادی مطالبہ پورا کیا ہے حکومت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے میں نے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔ اس ادارے کو فعال اور موثر ادارہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ انہوں نے یورپی یونین کی طرف سے کمیشن کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی یقین دہانی پر یورپی یونین اور معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.