ڈی سی حیدرآباد معتصم عباسی کی متعلقہ ضلعی پولیس افسران کو محرم میں سخت حفاظتی انتظامات کرنیکی ہدایت
جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:41
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ڈی سی حیدرآباد معتصم عباسی نے متعلقہ ضلعی پولیس افسران کو ماہ محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور دیگر متعلقہ محکموں کو محرم الحرام کے سلسلے میں تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے وہ آج اولڈ ضلع ناظم سیکریٹریٹ حیدرآباد میں محرم الحرام دوران انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران اور علمائے اکرام کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
ڈی سی حیدرآباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر اسٹریٹ لائٹس سمیت صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کریں تاکہ اعزاداروں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران نکاسی و فراہمی آب کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے حیسکو کے افسران پر زور دیا کہ وہ یکم محرم سے عاشورہ تک مجالس و ماتمی جلوسوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے گریز کریں۔
انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر اور طبی عملے کی ٹیموں کو متحرک کیا جائے تاکہ ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بروقت نمٹا جاسکے ۔ انہوں نے اجلاس میں موجود علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں اور لوگوں کو مذہبی رواداری بھائی چارے اور برداشت کا درس دیں۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد محمد راشد نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوام کی سہولت کے لیے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاجائے گا تاکہ لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کیا جاسکے ۔ مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام نے اپنے مسائل اور تجاویز سے اجلا س کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت دیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.