صو بائی فنانس کمیشن کیلئے ناظمین کا انتخاب آج ہو گا

انتخاب سینئر وزیر عنایت اللہ خان کی زیر نگرانی، سیکرٹری بلدیات ریٹرننگ افسر ہونگے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی فنانس کمیشن کیلئے چار ناظمین کے چناؤ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے یہ انتخاب آج جمعہ کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں ہوگا جس کیلئے سیکر ٹری بلدیات ودیہی ترقی سید جلال الدین شاہ کو ریٹرننگ افسرمقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر وزیر عنایت اللہ خان پورے انتخا بی عمل کے نگران ہونگے نئے فارمو لے کے تحت چا رمنتخب ممبران کمیشن میں ناظمین کی نمائندگی کرینگے جنہیں صوبائی حکومت نامزد کرنے کی بجائے براہ راست ناظمین منتخب کرینگے انتخاب کیلئے کو ہستان اور بنو ں کے سوا تمام ضلع اور تحصیل ناظمین کو مقررہ تا ریخ پر پشا ور طلب کیا گیا ہے پروگرام کے مطابق صوبائی فنانس کمیشن میں نمائندگی کیلئے 9 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ کو نسل ہال پشا ور میں ضلع نا ظمین کی طرف سے کاغذ ات نامزدگی صبح دس تاگیارہ بجے داخل کرائے جا سکتے ہیں جس کے بعد اسی روز ساڑھے گیارہ تا بارہ بجے تک انکے دو نمائندوں کاچنا ؤہو گا اسی طرح اگلے مرحلے میں اسی روز اسی مقام پر تحصیل اور ٹاؤن ناظمین کی طرف سے دو نمائندوں کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی دوپہردو تا تین بجے داخل کرائے جا سکتے ہیں جس کے بعدسہ پہر ساڑھے تین سے ساڑھے چار بجے کے دوران انکے دونمائندوں کا انتخاب مکمل ہو گا انتخاب کے تفصیلی طریقہ کاراور ہدایات کااعلا ن ریٹرننگ افسرکی طرف سے انتخابی عمل شروع ہو نے کے موقع پر ہو گا۔

`