اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق

منگل 30 اپریل 2024 16:20

اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے  والی سروسز پر فیسوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق کردیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی تمام سروسز میں بہتری لانے، انہیں مزید ڈیجیٹائز کرنے کے لئےدوسرے صوبوں کی طرز پر کم سے کم فیسوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

یہ اقدام اس لئے کیا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں خدمت مراکز کا جال بچھایا جائے۔ فیسوں کے اطلاق سے حاصل شدہ آمدنی سے نہ صرف خدمت خلق کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا بلکہ شہدا پولیس کی ویلفیئر کا بھی بھرپور انتظام کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے اور خدمت خلق کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :