جنوبی وزیرستان میں دس سال بعد پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، عوام علاقہ نے التواء میں پڑے مسائل کے انبار لگا دیئے
جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:54
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) جنوبی وزیرستان وانا میں دس سال بعد پی اے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ،پولٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک کے سامنے احمدزائی وزیر قبائل نے سالہ سال سے التوا میں پڑے مسائل کے انبار لگا دیئے ۔
(جاری ہے)
پی اے نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل توئی خلہ کیلئے20 کروڑ پیکیج کیساتھ وانا میں میوہ جات اور سبزیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ سٹوریج قائم کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کھلی کچہری میں احمدزائی وزیر قبائل کے ملک اجمل خان وزیر،ملک جمیل وزیر ،ملک سیداللہ وزیر،ملک میردل وزیر،ملک عظیم سلیمان خیل ،ملک بھڑک دوتانی کے علاوہ دیگر قبائلی عوام نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے قومی مشران نے کہا کہ سکولوں میں سٹاف کی حاضریاں یقینی بنایا جائیں ،غیر فعال ہسپتالوں کو فعال کریں قومی مشران کا مذید کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے فوری طور پر یہی مسلہ حل کیا جائے اکثر علاقوں میں ٹیوب ویلز نصب کئے جائیں اس کے علاوہ قبائلی مشران نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کی شدید قلت ہے مختلف علاقوں میں بجلی لائنیں بچھانے کے ساتھ ساتھ فیزیبل جگہوں پر ڈیمز تعمیر کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کافی حد تک حل ہوسکیں کھلی کچہری میں پی اے ظفر الاسلام خٹک کے ہمراہ ایڈیشنل پی اے امین فہیم آفرید، اے پی اے وانا محبوب احمداچگزائی اور پی این ٹی وانا امیرنواز مروت کے علاوہ تمام محکموں کے اعلیٰ سربراہان موجود تھے قومی مشران نے کھلی کچہری کے انعقاد پر پی اے جنوبی وزیرستان کا شکریہ اداکردیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا پی اے نے آخر میں کہا کہ پولٹیکل انتظامیہ بھر پور کوشش کی جائیگی کہ ہر ماہ کھلی کچہری کا انعققاد کیا جائیگا تاکہ جس میں غریب عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کئے جائیں ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.