عامر العبادکی روٴف صدیقی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست،عدالت کا متعلقہ تھانے میں بیان درج کرانے کا حکم
جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)کراچی کی مقامی عدالت نے گورنر سندھ کے بھائی عامر العباد کی جانب سے ایم کیوایم رہنماء روٴف صدیقی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر متعلقہ تھانے میں بیان درج کرانے کا حکم دے دیاہے ۔
(جاری ہے)
عامر العباد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ کاروباری لین دین کے معاملے میں رقم کے مطالبے پر روٴف صدیقی اور ان کے ساتھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور متعلقہ تھانہ بھی مقدمہ درج نہیں کررہا ہے لہذا عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے ۔
عدالت نے عامر العباد کی درخواست پر حکم جاری کیا ہے کہ عامر العباد متعلقہ تھانے میں اپنا بیان درج کرائیں اور اگر ان کا بیان قلم بند نہ کیا جائے تو عدالت کو رپورٹ کریں عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.