لاہور میں وکلاء نے ملزم کو ضمانت نہ ملنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے کمرے کو تالا لگا دیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا واقعہ کا نوٹس ، تالا کھلوانے پولیس کی بھاری نفری کے ہمرا ہ کچہری پہنچ گئے واقعے کی تحقیقات کیلئے سینئر وکلا ء پر مشتمل4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، عدالت کو تالا لگانے کا واقعہ قابل برداشت نہیں، چیف جسٹس منظور احمد ملک کی گفتگو
جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) لاہور میں وکلا ء نے ملزم کو ضمانت نہ ملنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے کمرے کو تالا لگا کر بند کر دیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ خود تالا کھلوانے کچہری پہنچ گئے، واقعے کی تحقیقات کے لئے سینئر وکلا ء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ایک وکیل ندیم ضیاء بٹ نے ملزم کی ضمانت نہ ہونے پر سول جج افتخار حسین کو کام سے روکنے کیلئے ان کی عدالت کو تالا لگا دیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک جوڈیشل مجسٹریٹ کے کمرے کو تالا لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تالا کھلوانے خود ماڈل ٹان کچہری پہنچ گئے۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھی، ماڈل ٹان کچہری میں چیف جسٹس منظور ملک نے مجسٹریٹ کا کمرہ عدالت کھلوا دیا اور تمام ججوں کو کمرہ عدالت میں کیس سننے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.