پی ٹی اے میں’’گھر سے دفتری امور کی انجام دہی کی پالیسی ‘‘آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرا دی گئی
جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:37
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ادارے کی خواتین ملازمین کی سہولت کے لئے ـ’’ گھر سے دفتری امور کی انجام دہی ‘‘(ٹیلی ورکنگ) کی پالیسی متعارف کرا ئی ہے جس سے خواتین کو دفتری امور کی انجام دہی کے لئے بہتر ماحول میسر آ سکے گا ۔پہلے مرحلے میں ایسی خواتین افسران جن کے خاندان میں چھوٹے بچے ہیں، کے ایک بیچ کو ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
اس آزمائشی مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعدمزید افسران ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے ۔ گھر سے کام کرنے کے سیٹ اپ کو قابل عمل بنانے کے لئے آن لائن پورٹل، ای میل، اور دیگر ضروری وسائل سمیت تمام سہولیات تک رسائی اور استعمال کو ممکن بنا یا گیا ہے۔(جاری ہے)
ویڈیو کانفرنسنگ کے انتظامات بھی افسران اور سپر وائزر کے درمیان سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے رابطے کو یقینی بنانے کے لئے مہیا کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’گھر سے دفتری امور کی انجام دہی‘‘ کی پالیسی کا مقصد ادارے کے ملازمین کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس سے نہ صرف وہ بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں بلکہ انہیں کام کرنے کا ایک پرسکون ماحول بھی فراہم کیا جا سکے۔ پی ٹی اے اپنے ملازمین کو بہترین ماحول میں یکساں بنیادوں پر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.