سمجھوتہ ایکسپریس کو روکنا قابل مذمت، مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں گاو ذبح پر پابندی کے خلاف احتجاج قابل تحسین ہے، متعصب بھارتی حکومت دوسرے مذاہب پر ہندو ازم مسلط کرنے کے لیے ریاستی مشینری استعمال کررہی ہے
مرکزی صدر جے یو پی پیر اعجا زہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 9 اکتوبر 2015 18:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی میں گاو ذبح پر پابندی کے خلاف مسلمان اراکین کی طرف سے احتجا ج کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعصب بھارتی حکومت انتہا پسندی کی تمام حدود پھلانگ کر دوسرے مذاہب پر ہندو ازم مسلط کرنے کے لیے ریاستی مشینری اور جبر استعمال کررہی ہے تا کہ ہندووں کی طرح باقی مذاہب کے لوگ بھی گائے کی پوجا کریں ۔
یہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت ہے۔ عالمی برادری نوٹس لے ۔ جمعہ کومیڈیا سے گفتگومیں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مودی حکومت نے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مظا لم کی انتہا کردی ہے۔(جاری ہے)
انہیں ہندومذہب قبول کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اسی لئے تو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے علیحدہ وطن کے قیام کی جدوجہد کی اور اسلامی مملکت کے طور پر پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھارت کے ریاستی اقدامات نے توثیق کردی ہے کہ انہیں پاکستان کے ساتھ شامل کیا جائے ،وہ ظالم بھارت کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اس سے پہلے عیدالاضحی کے موقع پر گائے کا گوشت پکانے کے جرم میں ایک مسلمان کی شہادت نے بھارت کی نام نہاد سیکولرازم کو بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ظالم ریاست ہے جس میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں کیونکہ انہیں اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے کی اجازت نہیں۔بھارت کے سیکولر ریاست ہونے کے دعوے محض کتابی ہیں۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو مذہبی آزادیوں میں مداخلت سے اندازہ تو ہوگیا ہوگا کہ پاکستان کا قیام کتنا ضروری اور برو قت تھا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ اور دیگر قومیتیں بھی علیحدگی کی تحریک چلا رہی ہیں۔ اس سے بھارت کے ریاستی جبر اورانسانی حقوق کی پائمالی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیری بھی برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پاکستانی پرچم تھامے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں کہ انہیں اسلامی مملکت کے ساتھ شامل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.