خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،کورم پورا نہ ہونے پر دومرتبہ ملتوی کرنا پڑا
خیبر پختونخو ااسمبلی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قراردادمنظورکرلیا حکومت چترال میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونیوالے افراد کی دوبارہ بحالی کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کرے ، مطالبہ
جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) خیبر پختونخو ااسمبلی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور پاکستانیوں کو وطن واپسی پر ائرپورٹس پر درپیش مشکلات کے حوالے سے مشترکہ قراردادیں منظور کر لی گئی، مشترکہ قراردادیں رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی نے پیش کی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر انیسہ زیب طاہر خیلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، تاہم جلاس کو شروع ہوتے ہی کورم پورا نہ ہونے پر دو مرتبہ آدھے آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا، دوسری جانب محکمہ سیاحت و کھیل کے صوبائی وزیرسمیت کوئی نمائندہ نہ ہونے پر اپوزیشن نے اجلاس کا واک آوٹ کر دیا۔
صوبائی وزیر خزانہ اور وزیر صحت اپوزیشن کو منانے کے لیے گئے جنہوں نے اپوزیشن کو منا کر واپس ایوان میں لے آئیں، اجلاس میں خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیویشن ریفارم کا دوسرہ ترمیمی مسودہ 2015بھی پیش کر دیا گیا، ایوان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور پاکستانیوں کو وطن واپسی پر ائرپورٹ پر درپیش مشکلات کے حوالے سے مشترکہ قرارداد بھی منظور کر لی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں چترال کے رکن اسمبلی نے توجہ دلاو نوٹس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی دوبارہ بحالی کے لیے حکومت امدادی رقم میں اضافہ کریں۔۔
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.