ملک میں صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافے کی اشد ضرورت ہے ، وسائل کی قلت کی وجہ سے ایسا کرنا مشکل ہوگیا ہے ، قوم کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف اْٹھ کھڑی ہو
صدر مملکت ممنون حسین کا ایشیائی ایسوسی ایشن برائے ٹرانسفیوڑن میڈیسن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:04
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافے کی اشد ضرورت ہے لیکن وسائل کی قلت کی وجہ سے ایسا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف اْٹھ کھڑی ہوتا کہ قومی وسائل قوم کی فلاح وبہبور پر خرچ کیے جاسکیں۔ وہ جمعہ کو یہاں ایشیائی ایسوسی ایشن برائے ٹرانسفیوڑن میڈیسن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ امراضِ خون پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں مختلف سطحوں پر آگہی کی مہمات چلائی جائیں جن میں پیچیدہ اور تکنیکی زبان اختیار کرنے کی بجائے سادہ اور عام فہم اسلوب اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور خاص طور پر پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی علاقے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ان مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
-
فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر،6مئی کو سماعت ہوگی
-
نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،بیرسٹر سیف
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.