پی ٹی آئی کا ’’دیوا‘‘ بجھ چکا ہے‘ 11 اکتوبر کو خاک سمیٹ لیں،جھوٹے جنون کا مقابلہ سچائی کے جذبے سے کریں گے‘ میچ جیتنے کے لئے کس امپائر کی تلاش میں ہیں؟،عمران خان میچ سے پہلے ہی دل شکستہ ہو گئے‘ میچ ہو گا اور خوب ہو گا‘ عمران خان اپنی وکٹ گرتی دیکھنے کا حوصلہ پیدا کریں،11اکتوبر کو شیردھاڑیں گے اور یہ بلا چھوڑ کر بھاگ جائیں گے‘ دھرنا پارٹی کی نوٹنکی کا ڈراپ سین ہو جائے گا
حکومت پنجا ب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری کا عمران خان کے مزنگ جلسے سے خطاب پرردعمل کااظہار
جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن اور حکومت پنجا ب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ’’دیوا‘‘ بجھ چکا ہے۔11 اکتوبر کو خاک سمیٹ لیں۔تحریک انصاف کا منشور الزام تراشی‘ جھوٹ اور دنگا فساد ہے۔ 11 اکتوبر کو شیر دھاڑیں گے اور یہ بلا چھوڑ کر بھاگیں گے ۔ وہ جمعہ کو عمران خان کے مزنگ جلسے سے خطاب پرردعمل کااظہار کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر دھرنا پارٹی کی نوٹنکی کا ڈراپ سین ہے۔ عمران خان ہر جھوٹ اتنی بار بولتے ہیں کہ سننے والے کو شرم آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک اپنا لگایا ہوا کوئی الزام کسی مناسب فورم پر ثابت نہیں کر سکے۔ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو جواب دینا ہو گا۔(جاری ہے)
سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔
زعیم قادری نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے ذرا اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں پر بھی نظر دوڑائیں۔ عمران خان صاحب کتنا جھوٹ بولیں گے؟ اب بس کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا تعمیروترقی اور عوامی خدمت ہے۔ دھرنا پارٹی 11 اکتوبر کے بعد نظرنہیں آئے گی۔ زعیم قادری نے کہا کہ جھوٹے جنون کا مقابلہ سچائی کے جذبے سے کریں گے۔ عمران خان میچ سے پہلے ہی دل شکستہ ہو چکے ہیں۔ میچ ہو گااور خوب ہو گا۔ خان صاحب اپنی وکٹ گرتی دیکھنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب قوم کے اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ انہوں نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا واویلا شروع کر دیا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان میچ جیتنے کے لئے کس امپائر کی تلاش میں ہیں۔ انہیں آج کل ہر طرف دھاندلی ہی دھاندلی نظر آتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.