وہ وجوہات جن کی بنا پر متحدہ عرب امارات یمن کو آزاد کروانا چاہتا ہے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:46
متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : یمن کی عرب ریاست ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھنا ان وجوہات میں سر فہرست ہے جن کی بنا پر متحدہ عرب امارات یمن کو آزاد کروانا چاہتی ہے۔ یمن کی ایرانی حکومت کی تابعداری کے خوف نے متحدہ عرب امارات کی یمن کو آزاد کروانے کی کوششوں نے سر اُٹھا لیا ہے۔ عوام کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کرنے کے لیے اماراتی اسٹریٹجک اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر نے وزارت تعلیم کے تعاون سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں میں موجود طلبا کو لیکچر دئے جائیں گے۔
طلبا کو دئے جانے والے لیکچر ممکنہ طور پر ان کو قومی مذاکرات میں حصہ لینے اور اتحاد کی وجوہات سمجھانے کے لیے دئے جا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی یمن سے منسلک ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کی حدود کی حفاظت دراصل ان کی اپنی حدود کی حفاظت کے طور پر کی جا رہی ہے تاکہ اپنی اماراتی عوام کے تحفظ، فلاح وبہبود اور استحکام کو بھی محفوظ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
یمن
اتحاد کی ایک اور وجہ ایران کی خطے میں طاقت کو بڑھنے سے روکنا بھی ہے اگر ایران نے یمن کا کنٹرول سنبھال لیا تو ایران مستقبل میں جی سی سی ممالک کے اندرونی معاملات میں بھی ممکنہ دخل اندازی کرے گا۔ اسلامی جگہوں کی حفاظت اور سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا بھی متحدہ عرب امارات کے لیے ضروری ہے۔ممکت کو کوئی بھی خطرہ براہ راست متحدہ عرب امارات کو خطرہ ہے۔آخری وجہ یمن کو ایران کے ہاتھوں تباہ ہونے سے روکنا ہے جیسا کہ عراق اور لبنان میں ہو چکا ہے۔ تہران دونوں ممالک کے وسائل کو کنٹرول کر نے کے لیے میدان جنگ میں دھکیل چکا تھا۔اتحادی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی فورسز حوثی باغیوں کے خلاف ملٹری آپریشن تب تک جاری رکھیں گی جب تک یمن کا تحفظ، سکیورٹی اور استحکام واپس نہیں آجاتا۔ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کا تاحال کوئی اشارہ نہیں دیا گیا اگر مستقبل میں ایسا کچھ بھی ہوا تو میڈیا کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.